خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ بهمن ۱۳۹۸

الثلاثاء ٢٤ جمادى الثانية ١٤٤١

Tuesday, February 18, 2020

ایران و پاکستان کے روابط علاقے میں امن و امان کے لئے مفید
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اسد قیصرکے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ایران اور پاکستان کے مابین زراعت اور معاشی شعبوں میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ ۱۳۹۷/۵/۲۷ - ۰۲:۵۰
ایران و پاکستان کے اسپیکروں کی ملاقات
خبررساں ایجنسی شبستان ایران اورپاکستان کے اسپیکروں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردادر ایاز صادق ایران کے پارلیمانی وفد کے دورہ پاکستان اور 6 علاقائی ممالک کے اسپیکروں کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے پر ایرانی وفد کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کے اسپیکر کی شرکت بذات خود اجلاس کی کامیابی کی دلیل ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ایران و پاکستان کے دشمن ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران اسلام آباد کے لئے ایک اہم ملک ہے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۴ - ۱۷:۵۳
ایران و پاکستان سرحدی نگرانی بڑھانے پر متفق
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر برگیڈیئیر جنرل قاسم رضائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکام کے ساتھ حالیہ بات چیت کے بعد ایران پاکستان مشترکہ سرحدوں پرگشت اور نگرانی کے عمل میں اضافہ ہوا ہے. ۱۳۹۶/۶/۱۹ - ۱۶:۵۶
پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی اور دینی حوالے سے بہت سے مشترکات پائے جاتے ہیں
سیاسی: ویمن یونیورسٹی پاکستان کی فارسی زبان کی استاد سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی نے گذشتہ روز ڈاکٹر حداد عادل سے ایران میں ملاقات کی۔ ۱۳۹۴/۳/۳۱ - ۱۶:۰۱