خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۸ خرداد ۱۳۹۹

الأحد ١٦ شوّال ١٤٤١

Sunday, June 7, 2020

ایران کے عوام اسلامی جمہوریت کا راستہ کبھی ترک نہیں کریں گے
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات عشرہ فجر کے آغاز سے قبل امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دینے کے بعد، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرمملکت حسن روحانی نے کہا، سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف اکسانے والی سامراجی طاقتوں کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ ایران کے عوام اپنی آزادی و خود مختاری کا ہر حال میں دفاع اور اسلامی جمہوری نظام کی پاسداری کرتے رہیں گے۔ اور انہیں ان کے اصولوں اور اسلامیت و جمہوریت سے واپس پلٹانا محال ہے، صدرایران نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی طاقت ایران کی عظیم قوم کو اظہار رائے، تنقید اور حتی جائز اعتراض سے نہیں روک سکتی اور تمام عہدیداروں کو عوامی مطالبات اور خواہشات کو کان لگا کر سننا چاہیے۔ ۱۳۹۶/۱۱/۱۱ - ۲۱:۴۳
ایران کے عوام امریکی حکام کے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے
خبررساں ایجنسی شبستانامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی بنا پر ملکی ذرائع ابلاغ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے چلے آرہے ہیں، اپنے ایک ٹوئٹ میں حکومت ایران سے ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۹ - ۲۱:۴۷
ایران کے عوام کو آج امام خمینی (رہ) کے اعلٰی اہداف و مقاصد پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی
خبررساں ایجنسی شبستان: پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم فروری 1979ء کی مبارک تاریخ کو حضرت امام خمینی(رہ) نے وطن واپس آکر ایرانی عوام کے نظریات اور اس روش و راستے میں جس پر ایرانی قوم کو آگے بڑھنا تھا، بنیادی تبدیلی پیدا کی. ۱۳۹۴/۱۱/۱۳ - ۱۳:۱۰