خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱۳ فروردین ۱۳۹۹

الأربعاء ٨ شعبان ١٤٤١

Wednesday, April 1, 2020

آیت اللہ جعفر سبحانی:
میانمار ظالم اور ستمگر اپنے انجام کو پہنچیں گے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے میانمار میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس ملک میں بچوں اور خواتین کو ان کے گھروں سے باہر نکال دیا گیا جبکہ ظالموں کے پاس اس کام کا کوئی جواز بھی نہیں تھا۔ ۱۳۹۶/۸/۱۰ - ۱۸:۵۹
رجب طیب اردوگان:
جو کچھ روہنگیا میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے انہیں اپنے گھروں سے نکال باہر کرنے کیلئے ہورہا ہے
سیاسی: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا میانمار کے صوبہ راکھائن میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ انہیں اپنے گھروں سے نکال باہر کرنے کیلئے ہورہا ہے اور اگر اس بحران کے حل کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو یہ مسئلہ تاریخ بشریت کیلئے ننگ و عار کا باعث بنے گا۔ ۱۳۹۶/۶/۲۹ - ۲۰:۰۳
میانمر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ہندوستان میں مظاہرے
بین الاقوامی: ہندوستان کے مختلف شہروں میں لوگوں نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کئے ہیں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پہلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ۱۳۹۶/۶/۲۱ - ۲۰:۱۰
آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی جانب سے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران میں تشخیص مصلت نظام اسمبلی کے سربراہ نے بیانیہ صادر کرکے میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی انہوں نے علماء اسلام سے بھی درخواست کی کہ وہ لوگوں کو عالمی استکبار کی سازشوں سے آگاہ کریں۔ ۱۳۹۶/۶/۱۶ - ۲۰:۴۴
حجت الاسلام عباس ہاشمی:
میانمار کے مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عظیم انسانی سانحہ ہے
سیاسی: ایران کے صوبہ مرکزی (اراک) میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے عہدیدار نے کہا میانمار میں مسلمانوں کا انتہائی بے دردی سے قتل عظیم انسانی سانحہ ہے۔ ۱۳۹۶/۶/۱۶ - ۲۰:۳۷
رجب طیب اردوان:
میانمر کے مسلمانوں کے قتل عام کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے
بین الاقوامی: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔ ۱۳۹۶/۶/۱۴ - ۲۰:۰۲
تحریک حماس کی جانب سے میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت
بین الاقوامی: تحریک حماس فلسطین نے روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ ۱۳۹۶/۶/۱۴ - ۲۰:۰۰
ایرانی وزیرخارجہ:
میانمر کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد رکوانے کیلئے عملی اقدامات ہونے چاہئیں
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے میانمر کے مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسلامی ممالک کو میانمر میں مسلمانوں سے غیرانسانی سلوک کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ ۱۳۹۶/۶/۱۴ - ۱۹:۵۸