خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:
زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں
سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔ ۱۳۹۷/۷/۴ - ۱۴:۳۵
ایرانی صدر کا مرکزی انشورنس کمیٹی سے اقتصادی فعالیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ
ایرانی صدر نے وزراء کونسل کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں مرکزی انشورنس کمیٹی کے سرپرست کو کہا کہ وہ انشورنس کے امور میں قدرتی آفات اور غیر متوقع صورتحال سے نپٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کو یقینی بنائیں اور اسی طرح نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔ ۱۳۹۷/۵/۱ - ۰۴:۲۳
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نئی دہلی پہنچ گئے
خبررساں ایجنسی شبستان ہفتے کی صبح راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندرمودی صدر مملکت ڈاکٹر حسن کا باضابطہ سرکاری استقبال کریں گے۔ ۱۳۹۶/۱۱/۲۷ - ۲۰:۲۸
ایرانی عوام نے سامراجی طاقتوں کا پوری ہوشیاری سے جواب دیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اب تک ایرانی عوام کے خلاف جتنی بھی سازشیں کی ہیں وہ سب ناکام رہی ہیں اور ایرانی عوام نے اپنی ہوشیاری سے ان سازشوں کا بھرپور اور منہ توڑجواب دیا ہے۔ ۱۳۹۶/۱۱/۱۸ - ۲۰:۱۵
ایران کے عوام اسلامی جمہوریت کا راستہ کبھی ترک نہیں کریں گے
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات عشرہ فجر کے آغاز سے قبل امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دینے کے بعد، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرمملکت حسن روحانی نے کہا، سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف اکسانے والی سامراجی طاقتوں کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ ایران کے عوام اپنی آزادی و خود مختاری کا ہر حال میں دفاع اور اسلامی جمہوری نظام کی پاسداری کرتے رہیں گے۔ اور انہیں ان کے اصولوں اور اسلامیت و جمہوریت سے واپس پلٹانا محال ہے، صدرایران نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی طاقت ایران کی عظیم قوم کو اظہار رائے، تنقید اور حتی جائز اعتراض سے نہیں روک سکتی اور تمام عہدیداروں کو عوامی مطالبات اور خواہشات کو کان لگا کر سننا چاہیے۔ ۱۳۹۶/۱۱/۱۱ - ۲۱:۴۳
ڈاکٹر حسن روحانی کی آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کو مبارکباد
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مجمع تشخيص مصلحت نظام کا سربراہ منتخب ہونے پر آیت سید محمود شاہرودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ۱۳۹۶/۵/۲۴ - ۱۷:۵۲
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی مذہبی شہر قم کے دورے پر؛ مختلف مراجع عظام سے ملاقاتیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی مذہبی شہر قم کے دورے پر؛ مختلف مراجع عظام سے ملاقاتیں ۱۳۹۶/۳/۹ - ۱۳:۵۹
صدر: ایرانی قوم ،انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت مضبوط اور مستحکم قدموں کے ساتھ گامزن رہے گی
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران کے آزادی اسکوائر پر انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں بہار کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی جانب مضبوط اور مستحکم قدموں کے ساتھ گامزن رہے گی. ۱۳۹۵/۱۱/۲۲ - ۱۳:۲۱
پلاسکو عمارت تہران میں آگ لگنے کے بعد ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی دورہ کررہے ہیں
پلاسکو عمارت تہران میں آگ لگنے کے بعد ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی دورہ کررہے ہیں ۱۳۹۵/۱۱/۳ - ۱۹:۰۰
علاقے میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر صدر مملکت کی تاکید
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کو تہران میں اخبارات و جرائد کی بائیسویں نمائش کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں علاقے کی پیچیدہ صورت حال کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ علاقے کو امن و سلامتی کی ضرورت ہے اور یہ امن، دشمنوں اور دہشت گردوں کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کے ذریعے قائم ہو سکتا ہے۔ انھوں نے سیکورٹی سے متعلق مسائل کو دین کے لبادے میں جاہلانہ افکار اور دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا دین سے صحیح سبق نہ لینے والے یہ گمراہ کن گروہ، مسلمانوں کی جانوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں. ۱۳۹۵/۸/۱۵ - ۱۵:۴۷