خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۸ خرداد ۱۳۹۹

الأحد ١٦ شوّال ١٤٤١

Sunday, June 7, 2020

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے بعض طلباء تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات
خبررساں ایجنسی شبستان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج سہ پہر رمضان المبارک 1439 ہجری قمری کو ملک بھر کے بعض طلباء اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ۱۳۹۷/۳/۸ - ۰۰:۰۳
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی احمد توکلی کو بیٹے کے انتقال پر تعزیت
خبررساں ایجنسی شبستان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں احمد توکلی کو اس کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ ۱۳۹۶/۱۲/۱ - ۱۷:۰۴
رہبر معظم کا مسافر طیارے کے سانحہ میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
خبررساں ایجنسی شبستان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی مسافر بردار طیارے اے ٹی آر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ۱۳۹۶/۱۱/۲۹ - ۱۵:۰۴
دشمن کی اسلامی انقلاب کے اثرات کو روکنے کی کوشش/ اس سال 22 بہمن تماشائی ہوگا
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ تو ڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن تماشائی ہوگا۔ دشمن کی طرف سے انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ۱۳۹۶/۱۱/۱۹ - ۱۵:۴۸
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں کی ملاقات
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ۱۳۹۶/۱۱/۱۹ - ۱۵:۴۴
رہبر انقلاب اسلامی کی تیل بردار جہاز کے حادثے پر تعزیت
خبررساں ایجنسی شبستان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیل بردار جہاز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۵ - ۱۶:۰۲
رہبر کے دستورات کو پوری سنجیدگی سے عملی جامہ پہنایا جائے
شبستان نیوز : قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ رہبر کے دستورات کو پوری سنجیدگی سے عملی جامہ پہنایا جائے۔ ۱۳۹۶/۹/۲۳ - ۱۳:۵۳
رہبر معظم نے مغربی جوانوں کو اسلام کے اصلی مآخذ کی طرف رجوع کرنے کی تاکید کی ہے
شبستان نیو ز : آیت اللہ اختری نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید خامنہ ای کی طرف سے یورپی جوانوں کو لکھے گئے خط میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ وہ اسلام کی اصل تعلیمات سے آشنا ہونے کے لیے اس کے اصلی منابع اور مآخذ کی طرف رجوع کریں اور اسلام کے مآخذ سے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کریں، ان ذرائع سے اسلام کو نہ سمجھیں جنہیں دشمن بیان کرتا ہے یا ان معلومات کی طرف نہ جائیں جو ہمارا دشمن اسلام کے خلاف تیار کرتا ہے۔ ۱۳۹۶/۹/۱۲ - ۲۰:۴۲
موعود کا عقیدہ ادیان و مذاہب کا مشترکہ عقیدہ ہے
شبستان نیوز : تمام ادیان و مذاہب اس بات کا عقیدہ رکھتے ہیں کہ آخری زمانے میں خدا کی طرف سے عطا کردہ قدرت و قوت کا حامل ایک منجی اور نجات دہندہ آئے گا جو معجزانہ طریقوں سے تمام بنی نوع انسان کو ظلم و جور سے نجات عطا کرے گا۔ ۱۳۹۶/۸/۲۰ - ۱۹:۱۰
دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ان کے مطالبات کے برخلاف عمل کرنا چاہیے/ملک کے دفاعی امور پر مذاکرات ممکن نہیں
خبررساں ایجنسی شبستان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے اہلکاروں کی حلف برداری کی مشترکہ تقریب سے خطاب میں ایران اور سامراجی طاقتوں کے درمیان جھگڑے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:اصل جھگڑا اس بات پر ہے کہ دشمن ایران کو قوی اور مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا جبکہ ایران کی توجہ اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے اور ایران کے دفاعی امور ناقابل مذاکرات ہیں. ۱۳۹۶/۸/۳ - ۲۰:۲۵