خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ بهمن ۱۳۹۶

الثلاثاء ٧ جمادى الأولى ١٤٣٩

Tuesday, January 23, 2018

آیت اللہ مصباح یزدی:
جوانوں کو شکوک وشبہات کے مقابلےکےلیےتیارکرنا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: امام خمینی(رح) تعلیمی وتحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کےسربراہ نے اس مطلب کہ ہمارے جوانوں کو سائبرسپیس کا سامنا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہمیں اپنے اور جوانوں کےاعتقادات کو مستحکم کرنا چاہیےکیونکہ اگرجوانوں کو شکوک وشبہات کے مقابلے میں تیارکیا جائے تو وہ اس کی آفات کےمقابلے میں استقامت اختیارکرسکتے ہیں۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۶ - ۱۲:۰۶
جب ایک دوسرے کی مدد کرنا واجب ہوگی
خبررساں ایجنسی شبستان: آسمان امامت وولایت کےآفتاب اورشیعوں کے چھٹےپیشوا حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں عصرظہورکی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی کریمہ حکومت میں دینی بھائیوں کی ایک دوسرے کی مدد کرنےکی کیفیت کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۵ - ۱۲:۲۰
آیت اللہ محمد ری شہری:
گناہ، انسان کے باطنی چہرے کوحیوانی صورت میں تبدیل کردیتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مفسرقرآن کریم نے اس مطلب کہ گناہ انسان کےباطنی چہرے کو حیوان کی صورت میں تبدیل کردیتا ہے، کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہے کہ کامیابی اورنجات کی راہ میں خطرناک ترین رکاوٹ ، نفس کی آلودگی ہےکہ جو برے اعمال کی وجہ سے وجود میں آتا ہے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۵ - ۱۲:۱۸
حجۃ الاسلام محمد تقی اکبرنژاد:
مسلمانوں کے ٹیکس سسٹم کوالہی رحمت کا مجسمہ ہونا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کےسربراہ نےاس مطلب کہ مسلمانوں کے ٹیکس سسٹم کو رحمت الہی کا مجسمہ ہونا چاہیے،کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلام، آمریت کے درپے نہیں ہے بلکہ مختلف صورتوں میں لوگوں کے درمیان رحمت کے فروغ کے درپے ہے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۵ - ۱۲:۱۵
انڈونیشیا میں(امام محمد غزالی) کےموضوع پربین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: انڈونیشیا میں اسلامی مذاہب یونیورسٹی کےتعاون سے(امام محمد غزالی) کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس منعقد ہورہی ہےکہ جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کےصوبہ کردستان کے نمائندہ ولی فقیہ ، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اورمذاہب اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ بھی خطاب کریں گے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۵ - ۱۲:۱۰
آیت اللہ رشاد:
عمل صالح، فائدہ مند ترین تجارت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےصوبہ تہران کے دینی مدارس کی کونسل کےسربراہ نےصالح عمل کو فائدہ مند ترین تجارت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ متقی انسان کی شرافت نہ فقط دنیا بلکہ آخرت میں بھی سب سے زیادہ ہوگی۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۵ - ۱۲:۰۸
آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد:
امریکہ کی غلامی کرکے سعودی عرب ترقی نہیں کرسکتا
سیاسی: نمائندہ ولی فقیہ اور شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا امریکہ کی غلامی کرکے سعودی عرب ہرگز ترقی نہیں کرسکتا۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۴ - ۲۰:۳۹
فلسطینی بوڑھی عورت پر مسجد الاقصی میں داخل ہونے پر پابندی
بین الاقوامی: غاصب صہیونی فوجیوں نے شہر قدس کی رہنے والی ایک بوڑھی فلسطینی عورت پر مسجد الاقصی میں داخل ہونے پر 15 دنوں کیلئے پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس نے فلسطین کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھا۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۴ - ۲۰:۳۸
حجت الاسلام شہاب الدین:
ملت ایران کی بصیرت نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا
سیاسی: ایران کے شہر چوار کے امام جمعہ نے کہا بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ لوگوں کے جائز مطالبات ہیں جس پر حکام کو توجہ دینی چاہئے اور جوانوں کے روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں اور ایرانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہئے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۴ - ۲۰:۳۶
حجۃ الاسلام مدنی:
امام مہدی(عج) کےمنتظرین کی پہلی صفت، تقویٰ الہی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد نےکہا ہےکہ دینی معارف کی ترویج میں شہرت پسندی نہیں ہونی چاہیےکیونکہ شہرت طلبی کے لیےآفات ہیں کہ جن کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔بنابریں امام مہدی علیہ السلام کے منتظرین کی پہلی صفت، تقویٰ الہی ہے۔ ۱۳۹۶/۱۰/۲۴ - ۱۲:۲۸