خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۸

السبت ١٧ ربيع الثاني ١٤٤١

Saturday, December 14, 2019

وقت :   Tuesday, September 9, 2014 خبر کوڈ : 3792

ایرانی صدر کی عراق کے نئے وزیراعظم کو مبارکباد
سیاسی: عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے حیدرالعبادی کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر حیدر العبادی کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی صدر نے حیدرالعبادی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے دورحکومت میں عراق میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوگی اور ایران و عراق کے درمیان تعلقات میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اس پیغام کے آخر میں عراقی وزیراعظم کی کامیابی اور حکومت اور ملت عراق کی سربلندی کیلئے دعا کی۔

یاد رہے کہ عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں