خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۸ خرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٥ شوّال ١٤٤٠

Tuesday, June 18, 2019

وقت :   Sunday, November 9, 2014 خبر کوڈ : 4285

قیام عاشورا کا ایک عظیم درس،ظلم اوراستعمار کے خلاف جنگ ہےامام جمعہ یزد
خبررساں ایجنسی شبستان:امام جمعہ یزد نے اس مطلب کہ امام حسین علیہ السلام نے یزید اوریزیدیوں کےسامنے سرتسلیم خم نہیں کیا، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیا م عاشورا کا ایک عظیم درس، ظلم وستم اوراستعمار کے خلاف جنگ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ یزد کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ یزد آیت اللہ محمد رضا ناصری نے ۷نومبرکو اس شہرکی نمازجمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم عزاداری کےایام کوبھرپورطریقے سے منانے پرتمام انجمنوں  کا شکریہ  ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام حسین علیہ ا لسلام کا قیام ایک الہی قیام تھا کہ جس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا تھا۔

ناصری نے کہا ہے کہ بعض  روایات میں امام حسین  علیہ السلام کا آخری جملہ یہ تھا کہ خداوندا  کیا یہ میری  حرکت تیری رضایت کوحاصل کرپائی  ہے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس دنیا میں بعض اوقات انسان کسی سے محبت کرتا ہے توایسا کام کرتا ہے کہ جس سے وہ شخص راضی ہوجائے اوراگروہ شخص راضی ہوجائے تواس کوسکون مل جاتا ہے،امام حسین علیہ ا لسلام بھی اسی طرح تھے اورآپ نے ایسا کام کیا کہ جس سے  خدا کی رضا حاصل ہو۔

آیت ا للہ ناصری نے کہا ہے کہ اگرہمارے کام خدا کےلیےہوں توپھران میں غروروتکبرنہیں ہوتا اورفقط خدا کے لیے کام کریں گے اوراس میں اخلاص ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج جولوگ ڈرتے ہوئے کہتے ہیں   کہ خبردارکہ استعمارکوئی ایساکام کردے جس کی وجہ سے ہم مشکل میں پھنس جائیں   تویہ ایمان کے کمزورہونے کی علامت ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں