خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Thursday, November 27, 2014 خبر کوڈ : 4464

تکفیری گروپ،اسلام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں آیت اللہ جعفرسبحانی
قم کے ایک مرجع تقلید نے تکفیریوں کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گروپ،اسلام اورقرآن کریم کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں اورلوگوں کا قتل عام کرتےہیں جبکہ اسلام کبھی بھی اس قسم کے کاموں کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نے ۲۶نومبرکو مسجداعظم میں  اپنے درس خارج کی ابتداء میں کہا ہے کہ ایک  اہم موضوع کہ  جسے فراموش نہیں کرنا چاہیے وہ ہرموضوع کے بارے صحیح معلومات کا حاصل  کرنا ہے کہ جس پرتوجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے  کہ دیگرمذاہب کے بارے سب سےپہلے تحقیق کرنی چاہیے اس کے بعد اس کے بارے بات کرنی چاہیے اورجعلی اورمن گھڑت مذاہب کے بارے میں بھی تحقیق کرنی  چاہیے۔

اس مرجع تقلید نے کہا ہے کہ ناواقف اورجاھل افراد  برسراقتدارہیں کہ جوباطل اعتقادات اورمذاہب کی بنیادیں رکھ رہے ہیں اوراتنے زیادہ  فرقے بنارہے ہیں۔

انہوں نے عالم اسلام میں موجود فرقہ واریت اورفتنوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہےکہ اسلامی ممالک اس وقت جس بلا اورمصیبت سے دوچارہے وہ سونامی سے بالاتر ہے اورایسے افراد اسلام کی حکومت  تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ جو قرآن وسنت کے بارے کچھ بھی  معلومات نہیں رکھتے ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نے مزید کہا ہے کہ  یہ تکفیری گروپ،وہی بت پرستوں کی منطق پرچل رہے ہیں اوراعلان کرتےہیں کہ یا تو ہمارے   ساتھ مل جاو یا پھرہم تمہیں قتل کردیں گے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ اس تکفیری  سونامی کا خاتمہ ہونا چاہیے اورتمام مسلمانوں کواس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینی چاہییں ،یہ محمد بن عبدالوہاب کے  عقائد ہیں کہ جوخلیج اورپاکستان کے مدارس میں  پڑھائے جاتے تھے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں