خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Wednesday, January 7, 2015 خبر کوڈ : 5091

اگرہم تمام مسلمانوں کےغم کواپنا غم سمجھیں توعالم اسلام میں وحدت قائم ہوسکتی ہے ایرانی صدر
خبررساں ایجنسی شبستان:حجۃ الاسلام روحانی نے اس  مطلب کہ ہم تمام اسلامی عمارتوں کے مقابلے میں ذمہ دارہیں،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرہم تمام مسلمانوں کے غم کواپنا  غم سمجھ لیں توعالم اسلام میں وحدت قائم ہوسکتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدرحجۃ الاسلام حسن روحانی نے وحدت اسلامی  کی ۲۸ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادووحدت کا  ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی ا پنے مذہب اورراستے کوترک کردے بلکہ اس کا معنی،سعہ صدر،رواداری اورسخاوت ہے۔ ہم مسلمانوں کے ایک ایک گھر،عمارت اورمسجد کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشتگرد،دینی اوراسلامی عمارتوں کوتباہ کررہے ہیں اوربعض لوگوں نےان کے مقابلے میں چپ سادھ رکھی ہے۔

حجۃ الاسلام روحانی نے کہاہے کہ کیا یہ  ہمارےلیے قابل قبول ہے کہ سالہا سال سے ایک ملک پربمباری کی جارہی ہے،کیا یہ اسلام کے لیے قابل  قبول ہے کہ ایک ملت ۶۶سال سے اپنے گھروں اوراپنی سرزمین سے  دورہے، کیایہ ہمارے لیے قابل قبول ہے کہ لبنان اورشام میں جنگ اورقتل وغارت ہو؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  کیا یہ  ہمارے لیے قابل قبول ہے کہ عراق کے صوبے صلاح الدین ،نینوا اورموصل پروحشیانہ حملوں سے دوچارہوں؟ کیا یہ ہمارے لیے قابل  قبول ہے کہ پاکستان، افغانستان اوریمن مختلف دہشتگردوں کے حملوں کا  شکارہو؟

ایرانی صدرنے کہا ہے کہ اگرہم عالم اسلام میں اتحادووحدت کے درپے ہیں تو ہمارے سامنے عزہ کے سنی، دمشق کے علوی،یمن کے زیدی،شمال عرا ق کے کرد اورعراق اورافغانستان کے شیعہ اورسنی کوایک امت ہونا چاہیے۔

حجۃ الاسلام روحانی نے مزید کہا ہے کہ آپ دیکھیں کہ دین اورجہاد کے نام سے قتل وغارت کی روح نے اسلام کی عزت کے ساتھ کیا کیا  ہے نہ فقط موصل، حلب،لبنان،اٖٖفغانستان اورپاکستان بلکہ پیغمبرکی عزت وآبرو کے ساتھ کیا کیا ہے؟،دین کے نام پرسرکاٹتے ہیں، دین کے نام پرمساجد،مزاروں،گرجا گھروں اوریہودی عبادت خانوں کوتباہ کرتے ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں