خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Wednesday, January 7, 2015 خبر کوڈ : 5110

مسلمان اپنے درمیان وحدت کے رشتے کو مضبوط بناتے ہوئے دیگر ادیان کا احترام کریں۔ آیت اللہ مکارم شیرازی
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے دیگر ادیان کے احترام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گروہ داعش اور سلفی امت اسلامی کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا چاہتے ہیں اور ان کا یہ اقدام مسلمانوں کے ضرر میں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے 7 جنوری 2015 کو مسجد اعظم قم میں اپنے درس خارج کے آغاز میں کینہ اور دشمنی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا دشمنی اور کینہ توزی میں مبتلا افراد کی روح ہمیشہ ناآرام رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کینہ اور دشمنی کا سرچشمہ حسد ہے۔ انہوں نے کہا بعض افراد جو حسد کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو اوپر لے جانے کے بجائے حسد کرتے اور کوشش کرتے ہیں کہ اس طریقے سے اپنے آپ کو اوپر لے جائیں۔

انہوں نے کہا اسلام نے کینہ اور دشمنی کی مذمت کی ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا امت اسلامی کو موجودہ دور میں اتحاد و وحدت کی ضرورت سب سے زیادہ ہے کیونکہ وحدت کے ذریعے بہت ساری مشکلات دور ہوجاتی ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا مسلمانوں کو دیگر ادیان کے مقدسات کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا بعض وہابی مفتی میلاد پیغمبر اسلام(ص) کی مناسبت سے جشن کی تقریبات کے انعقاد کو بدعت اور حرام قرار دیتے ہیں یہ افراد کوشش کرتے ہیں کہ ان چیزوں کو دین میں داخل کریں جن کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں