خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Tuesday, February 3, 2015 خبر کوڈ : 56917

قائد انقلاب اسلامی کا خط یورپ میں ایک ثقافتی انقلاب کا آغاز ہے:حجۃ الاسلام سلیمانی
خبررساں ایجنسی شبستان:حجۃ الاسلام سلیمانی نے مغربی جوانوں کے نام قائدانقلاب اسلامی کے خط کی غیرمعمولی اہمیت اوراس کے استحکام کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیغام یورپ اورخطے کے ممالک میں ایک ثقافتی انقلاب کا آغاز ہے،آپ نے اس خط میں ایسے گروپ کومتوجہ کیا ہے کہ جو مستقبل میں موثرواقع ہوتے ہیں۔

ایران کے مساجد سنٹرز کی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری حجۃ الاسلام حمید رضا ارباب سلیمانی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے سیاسی نامہ نگارسے بات چیت کےدوران یورپی جوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی کے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کی ایک اہم خصوصیت زمانے اوردشمن کی شناخت ہے۔ آپ نے ہمیشہ اسلامی انقلاب کے نظام کی مینجمنٹ میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے راستے پرچلنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے اپنے دورکے حالات کے مطابق اس وقت کے روسی صدرگوربا چوف کے نام خط میں ایسے نکات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ جو شاید ان کی حیرت کا سبب بنا تھا کہ کس طرح جماران کے ایک چھوٹے سے گھرمیں بیٹھنے والے شخص کی اس قسم کے دقیق نکات پرتوجہ ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے بھی اپنے حالیہ خط میں جوانوں کوایسے نکات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ جوانسانوں کی فطرت کے عین مطابق ہیں۔

حجۃ الاسلام سلیمانی نے کہا ہے کہ اس پیغام سے یورپ اورخطے کے ممالک میں ثقافتی انقلاب کا آغازہوا ہے اورآپ نے اپنے خط میں ایسے گروپ کوخطاب کیا ہے کہ جومستقبل کے لیڈر بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس طرح نہیں ہے کہ یورپی سیاستدانوں کےہاتھوں میں ہمیشہ اپنے ملکوں کی باگ دوڑرہے یقینا مستقبل میں ایک اورنسل ان کے مقام پرآبیٹھے گی لہذا اگراس دورکے جوان اپنے ارد گرد مسائل کوحقیقت کی کسوٹی پرپرکھیں اورپلاننگ کریں توہرگز یورپی حکام کے راستے پرگامزن نہیں ہوں گے اوریوں اس خطے میں ثقافتی انقلاب رونما ہوگا۔

مساجد سنٹرز کی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اورقائد انقلاب اسلامی مدظلہ العالی نے ہمیشہ دنیا کواسلام کی منطق سے آگاہ  کیا ہے اورآپ نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ  وآلہ وسلم ،امام علی علیہ السلام اوراہل بیت علیہم السلام کی سیرت طیبہ کودنیا تک منتقل کیا ہے اورقائد انقلاب اسلامی نے اپنے حالیہ خط میں بھی یہی روش اختیارکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کے اس اقدام نے ایک نیا محاذ اوردروازہ کھول دیا ہے اورآپ نے مغرب کے زہریلے پروپیگنڈوں سے بالاترہوکریہ اقدام انجام دیا ہے لہذا یہ حرکت آہستہ آہستہ مغرب کی ثقافت پراپنے اثرات مترتب کرسکتی ہے۔

حجۃ الاسلام سلیمانی  نےآخرمیں کہا ہے کہ بعض اوقات کہا جاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،دیگرممالک کےامورمیں مداخلت کرتا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے ہم دیگرممالک کے امورمیں مداخلت نہیں کرتے بلکہ ہم دنیا کے سامنے مستحکم منطق پیش کرنے کا فن رکھتے ہیں اوردنیا کا ہرمنطقی انسان،اللہ تعالیٰ کی اس عطاکردہ نعمت کی بنا پراس منطق کا مطالعہ کرے گا اوراس طرح قائد انقلاب اسلامی اوردینی بزرگوں کے کلمات کی گہرائی کوسمجھ سکے گا اوریقینا وہ اپنے راستے میں تبدیلی پیدا کرکے صراط مستقیم پرگامزن ہوجائےگا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں