خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Tuesday, February 10, 2015 خبر کوڈ : 57033
آیت اللہ محمد علی موسوی جزائری:
انقلاب برپا کرنے کیلئے پوری ایرانی قوم نے امام خمینی(رہ) کی آواز پر لبیک کہا
سیاسی: ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے انقلاب برپا کرنے کیلئے ایرانی قوم کے اتفاق کو انقلاب کی کامیابی کا راز قرار دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمد علی موسوی جزائری نے مسلح افواج کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کا راز یہ تھا کہ جب امام خمینی(رہ) نے انقلاب برپا کرنے کیلئے ایرانی قوم کو بلایا تو ایرانی قوم  نے مل کر ان کی صدا پر لبیک کہا اور انقلاب برپا کرکے دم لیا۔

انہوں نے کہا یقینا ایرانی قوم کا اتحاد ہی انقلاب اسلامی کی کامیابی کا موجب بنا۔ اس لئے ضرورت ہے کہ مسلح افواج سے لیکر قوم کے دوسرے شعبوں کے افراد باہمی اتفاق و اتحاد کی فضا کو فروغ دیں۔

انہوں نے اہواز کے عوام کے انقلاب اسلامی کی تحریک میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام نے امام خمینی(رہ) کی صدا پر لیبک کہا اور ہمیشہ انقلاب کا ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کی مسلح افواج نے اپنے وطن کی سرزمین کو اپنا خون دے کر دفاع کیا۔ اب تک مسلح افواج کے 48 ہزار کے قریب جوان شہید ہوچکے ہیں۔

آیت اللہ موسوی جزائری نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر وقت تیار اور چوکس ہیں۔

انہوں نے اہواز میں محمد رسول اللہ(ص) فوجی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں کے بارے میں انٹرنیشنل میڈیا نے بھی خبریں شائع کیں۔

اہواز کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد دشمنوں کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کوشش تھی کہ انقلاب کی کامیابی کے بعد ہی انقلاب کا چراغ بجھا دیا جائے۔

آیت اللہ سید موسوی جزائری نے کہا اس امر کے حصول کیلئے ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی گئی اور ہر دور میں پابندیاں لگائی گئیں۔ لیکن ایرانی سپریم لیڈر کی بصیرت اور رہبری کی بدولت، اور اسی طرح ایرانی قوم کے صبر و تحمل کی وجہ سے دشمن اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا انشاء اللہ آئندہ بھی دشمن اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں