خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۳ مهر ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٦ صفر ١٤٤١

Tuesday, October 15, 2019

وقت :   Tuesday, February 24, 2015 خبر کوڈ : 57319
آیت اللہ علوی گرگانی
موجودہ  دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام دنیا کا بہترین نظام ہے
سیاسی، ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ علوی گرگانی اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو دنیا کا بہترین نظام قرار دیتے ہوئے کہا: ممکن ہے اس نظام مین نقص بھی ہوں لیکن ہم ایران میں (پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی طرح اسلامی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا: ایران امام زمانہ (عج)کے زیر نظر  ہے۔

خبر رساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی نے ۲۳ فروری ۲۰۱۵ کو شہر قم میں سکیورٹی فورس کے افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: بعض افراد اس طرح زندگی بسر کرتے ہیں کہ ان کی توجہ نہیں ہوتی کہ انہیں کس لئے خلق کیا گیا ہے ۔ اور ان کی تخلیق کا  ہدف اور مقصد کیا تھا؟

انہوں نے کہا : ہر انسان کو خدا کے سامنے اپنے اعمال کے جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: تمام انسان صاحب عقل ہیں وہ اچھائی اور برائی کو سمجھتے ہیں لیکن موجودہ  دور میں انسان اپنے اعمال و کردار کی طرف توجہ نہیں دیتے  ہیں۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: خداوند عالم سورہ انبیاء کی آیت نمبر ۳۵ میں فرماتا ہے ۔ میں نے کسی انسان کو دنیا میں رہنے کے لئے پیدا نہیں کیا ہے اور ہر انسان کا انجام موت ہے ، لیکن انسانوں کے طرززندگی سے ہوتا ہے کہ انہوں نے اس دنیا میں ہمیشہ رہنا ہے ۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: تمام انسانوں کو وعظ و نصیحت کی ضرورت ہے کیونکہ انسان غافل اور فراموش کرنے والا ہے ۔

انہوں نے کہا: دنیا گذر گاہ ہے اگر انسان کو وعظ و نصیحت کی جائے تو وہ متوجہ رہتا ہے ۔ اور ناپسندیدہ کام کرنے سے اجتناب کرتا ہے ۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: خداوند عالم تمام انسانوں کو برائی، نیکی، ثروت، فقر،صحت وسلامتی اوربیماری کے ذریعہ امتحان میں مبتلا کرتا ہے یعنی  امتحان خداوند صرف برائی کے ذریعے نہیں ہے بلکہ خداوند عالم خیر و نیکی کے ذریعے بھی اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے ۔

انہوں نے کہا: موجودہ دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام دنیا کا بہترین نظام ہے۔ممکن ہے اس نظام میں نقص و عیب بھی پایا جاتا ہو لیکن ہم ایران میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  جیسی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران امام زمانہ(عج) کے زیر نظر ہے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے آخر میں کہا: ایران کے اسلامی نظام کی قدر و قیمت کو پہچانئے ۔

انہوں نے سکیوٹی فورسز کے افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا: لوگوں کی خوشنودی کو ہرحال میں مدنظر رکھیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں