خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Sunday, March 15, 2015 خبر کوڈ : 57550

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے نجف اشرف میں خصوصی پروگرام
خبررساں ایجنسی شبستان:قائد انقلاب اسلامی کے دفترامورحج وزیارت اوراربعین ثقافتی کمیٹی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم مطہرامام علی علیہ السلام کے جوارمیں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے کہ جس میں ایرانی زائرین شرکت کریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق دفترقائد انقلاب کے دفترامورحج وزیارت اوراربعین ثقافتی کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید احمدی نے کہا ہے کہ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے نجف اشرف میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین احمدی نے مزید کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے حرم مطہرامام علی علیہ السلام کے صحن فاطمہ سلام اللہ علیہا میں عزاداری کے پروگرام منعقد ہورہے ہیں جن میں حجۃ الاسلام حائری زادری اورحجۃ الاسلام اوسطی خطاب کریں گے اورذاکراہل بیت علیہم السلام امیرعباسی مصائب بیان کریں گے اورنوحہ خوانی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس پروگرام کے ساتھ"یاس نبوی" اورحجاب اورپاکدامنی کے موضوع پرنمائشیں بھی لگائی جائیں گی۔

حجۃ الاسلام احمدی نے کہا ہے کہ ۱۹مارچ سے ۲۸مارچ تک صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں یہ پروگرام منعقد ہوں گے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں