خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Tuesday, March 31, 2015 خبر کوڈ : 57638

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا عراق کا دورہ
بین الاقوامی: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری 30 مارچ 2015 کو بغداد پہنچے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون عراق کے دورے پر بغداد پہنچے ہیں وہ عراق کے اس دورے کے دوران عراقی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

عراق کے سرکاری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری عراقی حکام سے سیکورٹی اور سیاسی مسائل پر گفتگو کریں گے۔

انہوں نے عراق کا آخری دورہ گذشتہ سال اگست میں کیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری ایسے وقت میں عراق کا دورہ کررہے ہیں کہ جب عراق دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف برسرپیکار ہے۔

یاد رہے کہ بان کی مون نے مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں جنگ یمن کے موضوع پر عرب سربراہوں کے اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔ جبکہ حکومت عراق نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے یمن پر حملے کی مخالفت کی ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں