خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Sunday, April 5, 2015 خبر کوڈ : 57661
آیت اللہ علی سلیمانی:
آل سعود نے یمن پر حملہ کرکے امریکی غلامی پر مہر ثبت کردی ہے
سیاسی: ایران کے شہر زاہدان کے امام جمعہ نے کہا آل سعود نے یمن کی مظلوم عوام پر حملہ کرکے امریکی اور اسرائیلی غلامی پر مہر ثبت کردی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر زاہدان کے امام جمعہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آؒل سعود امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے یمن پر حملہ بھی امریکہ اور اسرائیل کے حکم پر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا جب یمن سے ایک ڈکٹیٹر کی حکومت کی بساط لپیٹ دی گئی اور ملت یمن ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو دشمن یمن کے عوامی انقلاب کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں کرنے لگا اور آل سعود کو یمن پر حملہ کرنے پر اکسایا اور اس وقت دشمن آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں یمن کے مظلوموں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا آل سعود نے یمن پر حملہ کرکے امریکہ اور اسرائیل کی غلامی پر مہر ثبت کردی ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں