خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Monday, April 13, 2015 خبر کوڈ : 57728
بان کی مون:
یمن کے بحران کے حل کیلئے مذاکرات شروع کئے جائیں
بین الاقوامی: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے درخواست کی ہے کہ یمن میں جنگ بند کرکے مذاکرات شروع کئے جائیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنگ یمن میں اب تک 600 سے زائد افراد جاں بحق اور دو ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ اب مزید انسانی جانیں ضائع کرنے کے بجائے یمن کے بحران کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔

انہوں نے تاکید کی کہ فوری طور پر یمن پر فوجی حملے بند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ اقوام متحدہ متحارب گروہوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

بان کی مون نے مزید کہا یمن کے مسئلے پر مذاکرات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا اگر یمن پر حملے جاری رہے تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا میں یمن پر فوجی حملوں سے بہت زیادہ پریشان ہوں کیونکہ ان حملوں کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یمن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل رہی ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں