خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Thursday, April 16, 2015 خبر کوڈ : 57756

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وفد کی نجف اشرف میں نائب نمائندہ رہبر معظم عراق سے ملاقات
خبررساں ایجنسی شبستان: نجف اشرف میں ہونیوالی ملاقات میں نمائندہ رہبر نے ایم ڈبلیو ایم کے کردار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے ایک مسلسل جدوجہد کے بعد تبدیل ہوتے ہیں، لہذا اس راہ پر ڈٹے رہنا اور مسلسل آگے بڑھتے رہنا ہی کامیابی ہے.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں نجف اشرف میں نائب نمائندہ رہبر معظم عراق حجت الاسلام آقا شیخ ابو علی بھبھانی سے ملاقات کی۔ 
دوطرفہ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان عراق و پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے مسئولین بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری امور خارجہ نے پاکستان کے اندر آنے والی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کا پاک خون بے اثر نہیں ہوگا، ہم دشمن پاکستان کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور الحمدللہ آج پاکستان کے اہلسنت برادران بھی تشیع کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم نے تکفیری سوچ کو پاکستان میں تنہا کر دیا ہے۔ 
دفاع حرمین کی باتیں کرکے تکفیری آج اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، لیکن ان کا ماضی کا کردار ملت پاکستان کے سامنے ہے کہ وہ دین خدا سے کتنے مخلص لوگ ہیں۔ نمائندہ رہبر نے ایم ڈبلیو ایم کے کردار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے ایک مسلسل جدوجہد کے بعد تبدیل ہوتے ہیں، لہذا اس راہ پر ڈٹے رہنا اور مسلسل آگے بڑھتے رہنا ہی کامیابی ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں