خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Tuesday, April 21, 2015 خبر کوڈ : 57823
حضرت امام محمد باقر(ع)
ماہ رجب کی پہلی تاریخ؛ یوم ولادت با سعادت حضرت امام محمد باقر(ع) تمام مسلمین جہان کو مبارک ہو
خبررساں ایجنسی شبستان: ماہ رجب کی پہلی تاریخ وہ مبارک تاریخ ہے کہ جب فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے بابرکت اور پر نور وجود سے عالمی ہستی کو روشن و منوّر کیا ۔ پروردگارا ہم اس مبارک دن کے موقع پرتجھ سے دعا کرتے ہیں کہ راہ مستقیم کی ہدایت و رہنمائی کرنے والے محمّد (ص) و آل محمّد (ص) پر درود بھیج اور ہماری آنکھوں سے غفلت و جہالت کے پردے ہٹادے تاکہ معرفت کے نور کے ساتھ ہم تیرے پاک اولیاء کے راستے پرچل سکیں۔

حضرت امام محمد باقر(ع) کے زندگی کامختصر تعارف؛

آپ کی ولادت باسعادت
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام بتاریخ یکم رجب المرجب ۵۷ ھ یوم جمعہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے(1) علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں کہ جب آپ بطن مادرمیں تشریف لائے تو آباؤ اجداد کی طرح آپ کے گھرمیں آوازغیب آنے لگی اورجب نوماہ کے ہوئے تو فرشتوں کی بے انتہا آوازیں آنے لگیں اورشب ولادت ایک نورساطع ہوا، ولادت کے بعد قبلہ رو ہو کرآسمان کی طرف رخ فرمایا،اور(آدم کی مانند) تین بار چھینکنے کے بعد حمد خدا بجا لائے،ایک شبانہ روز دست مبارک سے نور ساطع رہا، آپ ختنہ کردہ ،ناف بریدہ، تمام آلائشوں سے پاک اورصاف متولد ہوئے(2)

اسم گرامی ،کنیت اور القاب:
آپ کا اسم گرامی ”لوح محفوظ“ کے مطابق اورسرورکائنات کی تعیین کے موافق ”محمد“تھا۔ آپ کی کنیت ”ابوجعفر“ تھی اورآپ کے القاب کثیرتھے، جن میں باقر،شاکر،ہادی زیادہ مشہورہیں(3)

امامت:

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں