خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Wednesday, April 22, 2015 خبر کوڈ : 57853

رجب کا مہینہ،تہذیب نفس اورروحانیت کے حصول کا بہترین موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ قزوین کے محکمہ اوقاف وخیراتی امورکے سربراہ نے کہا ہے کہ مومنین کواس عظیم مہینے کی عظمت سے غفلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے تہذیب نفس اورروحانیت کے حصول کے مواقع ضائع ہوجاتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قزوین نے اس صوبے کے محکمہ اوقاف وخیراتی امورکے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حجۃ الاسلام مصطفیٰ نوروزی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کے بعض مقامات کوایک خاص شرافت اورحرمت عطا کی ہے جن میں سے مکہ مکرمہ اوربیت المقدس بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بعض زمانوں کوبھی خاص اہمیت دی ہے جیسے ہفتے کے دیگرایام کے درمیان جمعہ کےدن کی ایک خاص عظمت اورشرافت ہے اورسال کے مہینوں کے دوران کچھ مہینوں کی خاصی عظمت ہے اوررجب بھی انہیں مہینوں میں سے شمارہوتا ہے۔

صوبہ قزوین کے محکمہ اوقاف وخیراتی امورکے سربراہ نے کہا ہے کہ مومنین کےلیے رجب کے مہینےکو جنت میں ایک نہرسے مجسم کیا گیا ہے کہ جس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اوردودھ سے زیادہ سفید ہے؛ اس مہینے میں امام علی علیہ السلام کی ولادت اورامام ہادی علیہ السلام اورامام موسیٰ بن جعفرعلیہ السلام کی شہادت واقع ہوئی ہے اوریہ ایک ایسا مہینہ ہے کہ جس میں بندہ، اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مومنین اس مہینے میں دعا،نمازاوراللہ کی بارگاہ میں توبہ کے ذریعے اس کی رحمت کےدروازے اپنے اوپرکھول لیتے ہیں اوراپنے آپ کورمضان المبارک کی مہمانی کےلیے آمادہ کرتے ہیں۔

حجۃ الاسلام نوروزی نے آخرمیں کہا ہے کہ عبادت فقط جائے نمازپربیٹھ کرذکرکرنے کا نام نہیں ہے بلکہ رشتہ داروں سے ملاقات،مریض کی عیادت اورفقراء اورمحروم لوگوں کی مدد کرنابھی عبادت شمارہوتی ہے۔                                      

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں