خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Thursday, April 30, 2015 خبر کوڈ : 57966
حجۃ الاسلام رمضان علی معتمدی :
اعتکاف،مکارم اخلاق کی ترویج کا بہترین موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اعتکاف ایک سنت حسنہ ہے کہ جو مساجد اورتہذیب نفس کی جانب جوانوں کو راغب کرنے میں انتہائی موثرہے اورمساجد سنٹرزنےاس سلسلے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

صوبہ اصفہان کے مساجد سنٹرزکےمرکزی آفس کے انچارج حجۃ الاسلام رمضان علی معتمدی نے اصفہان میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کےدوران کہا ہے کہ اعتکاف، دین اسلام کا ایک روحانی پروگرام ہے کہ جو تہذیب نفس ،تزکیہ نفس اورمکام اخلاق کی ترویج کا سبب ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اعتکاف کے روحانی پروگرام اوراس میں جوانوں کی شرکت، روحانیت اورالہی واسلامی اقدارکی طرف معاشرے کی حرکت میں انتہائی موثرہے۔

حجۃ الاسلام معتمدی نےاس مطلب کہ صوبہ اصفہان کے سو مساجد سنٹرزاعتکاف کے روحانی پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنٹرزاعتکاف کے فوائد کے مضامین پرمشتمل بینرزاورپوسٹرز لگانے،ثقافتی مقابلوں کے انعقاد اورسوال وجواب کی نشستیں منعقد کرنے جیسے اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

صوبہ اصفہان کے مساجد سنٹرزکے مرکزی آفس کے انچارج نے کہا ہے کہ دشمن اس وقت ثقافتی  یلغارکے ذریعے ہمارے جوانوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے لہذا اعتکاف کا روحانی پروگرم اوراس میں جوانوں کی بھرپورشرکت ،دشمنوں کے مقابلے کا موثرترین راستہ ہے۔

حجۃ الاسلام معتمدی نے آخرمیں کہا ہے کہ اعتکاف انسان کی روح اورجان کوناپاکیوں سے پاکیزہ کرتا ہے اور ایک شخص کوانفرادی اورسماجی آفات سے محفوظ رکھتا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں