خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Sunday, May 17, 2015 خبر کوڈ : 58159

امام زمانہ(عج) کا زہد،بشریت کے لیے نمونہ عمل
خبررساں ایجنسی شبستان: دیگرمعصومین کی طرح امام مہدی علیہ السلام بھی اخلاقی کمالات کے مالک ہیں۔ کیونکہ معصومین علیہم السلام،انسان کامل ہیں اورہرلحاظ سے بشریت کےلیے نمونہ عمل ہیں لہذا وہ اچھے اخلاق بالخصوص زہد جیسی فضیلت کے اعلیٰ ترین مقام پرفائز ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق انسانی ذہن کو جس ایک سوال نے مشغول کررکھا ہے وہ یہ ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کس طرح دنیا پرحاکم مختلف نظاموں کو تبدیل کرکے ایک واحد نظام قائم کریں گے؟

اس کے جواب میں کہنا چاہیے کہ دیگرمعصومین کی طرح امام مہدی علیہ السلام بھی اخلاقی کمالات کے مالک ہیں۔ کیونکہ معصومین علیہم السلام،انسان کامل ہیں اورہرلحاظ سے بشریت کےلیے نمونہ عمل ہیں لہذا وہ اچھے اخلاق بالخصوص زہد جیسی فضیلت کے اعلیٰ ترین مقام پرفائز ہیں۔

امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مہدی،عقلمند ترین،حلیم ترین اورپرہیزگارترین انسان ہیں اورآپ تمام انسانوں سے زیادہ سخی ،شجاع اورعابد ہیں۔

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ  تم کیوں امام مہدی علیہ السلام کے ظہورمیں جلدی کرتے ہو؟ خدا جانتا ہے کہ ان کا لباس انتہائی کھردرا اورسخت ہوگا،ان کا کھانا جوکی روٹی اوران کی حکومت، تلوارکی حکومت ہوگی۔ جب امام مہدی علیہ السلام قیام کریں گے تووہ امام علی علیہ السلام جیسا لباس پہنیں گے اورآپ کی روش کی پیروی کریں گے۔

458628

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں