خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Sunday, May 17, 2015 خبر کوڈ : 58160

جاہلیت کی ثقافت،خداسے دوری کی ثقافت ہے:امام جمعہ تہران
خبررساں ایجنسی شبستان: تہران کے امام جمعہ نے کرج شہرکی جامع مسجد رجائی میں عید مبعث کی مناسبت سے منعقدہ جشن کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافتی کاموں کومعنویت اورروحانیت کےساتھ متصل ہونا چاہے اوراس کا لازمہ لوگوں کوخدا کی طرف دعوت دینا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ البرزکی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید احمد خاتمی نے ۱۶مئی کو کرج شہرکی رجائی مسجد میں جشن کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعثت کا جشن درحقیقت انسانیت کا جشن ہے اوریہ انسان پراللہ تعالیٰ کا احسان ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نعمت نبوت کے ذریعے،بشریت کوایک عظیم نعمت عطا کی ہے۔

انہوں نےاس مطلب کہ جاہلیت ایک ثقافت ہے کہ جوپیغمبرکے دورمیں بھی تھی اوراس دورمیں بھی ہوسکتی ہے،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جاہلیت کی ثقافت کوئی ایسی ثقافت نہیں ہےکہ جو پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورسے مختص ہو بلکہ یہ جاہلیت ایک ثقافت کے معنی میں ہے کہ جواس دورمیں بھی ہوسکتی ہے۔

حجۃ الاسلام خاتمی نے مزید کہا ہے کہ جاہلیت کی ثقافت کا مطلب یہ ہے کہ ہم لوگوں کے وعدے پرتواعتماد کریں لیکن اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے وعدے پربھروسہ نہ کریں۔

انہوں نے خدا سےغفلت کوجاہلیت کی ثقافت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ پرتوکل کرنا چاہیےکہ یہی روحانی اورمعنوی  ثقافت ہے۔

458631

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں