خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Wednesday, May 27, 2015 خبر کوڈ : 58301
آیت اللہ سبحانی:
تکفیری گروہ اپنی گمراہ افکار جوانوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عصر حاضر میں ہمیں تکفیری گروہوں کا سامنا ہے ان کے گمراہ کن نظریات اور افکار دنیا کو آگاہ کرنا چاہئے تاکہ ہمارے جوان ان کے دھوکے میں آکر ان کے باطل افکار قبول نہ کرلیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے 27 مئی 2015 کو شہر قم میں اپنے اصول کے درس خارج کے آغار میں تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آج ہمیں تکفیری گروہوں کا سامنا ہے ان کے عقائد اور افکار سے دنیا کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہیں ہمارے جوان ان کے دھوکے میں آکر ان کے افکار قبول نہ کرلیں۔

آیت اللہ سبحانی نے مزید کہا یہ گروہ اپنے خوبصورت جملوں کے ذریعے جوانوں کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں تکفیریوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ ہمارے جوانوں کو گمراہ کریں۔

انہوں نے کہا سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسلام تکفیریوں کے عقائد کو قبول نہیں کرتا۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں ابھی سے ماہ مبارک رمضان کے متعلق سوچنا چاہئے تاکہ اس مبارک مہینے میں تبلیغ کے ذریعے جوانوں کو دین کی طرف راغب کرسکیں۔

461386

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں