خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Sunday, May 31, 2015 خبر کوڈ : 58355
حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان:
انقلاب اسلامی ایران انقلاب مہدی(عج) کا پیش خیمہ ہے
سماجی: ایران کے شہر قم میں مسجد مقدس جمکران کے متولی نے کہا امام خمینی(رہ) نے فرمایا تھا انقلاب اسلامی صرف ایران تک محدود نہیں ہے یہ انقلاب، امام مہدی(عج) کے عظیم انقلاب کا مقدمہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام مہدی(عج) کی شخصیت کے موضوع پر شہر قم میں 11ویں سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں ملکی اور غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان نے اس کانفرنس میں خطاب کر تے ہوئے امام خمینی(رہ) کی تحریک اور مسئلہ مہدویت(عج) کے درمیان رابطے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تمام انبیاء کی بعثت کا مقصد بشریت کو خوشبختی اور سعادت کے راستے پر گامزن کرنا تھا اور یہ مقصد تمام انبیاء کا مشترکہ مقصد تھا۔

انہوں نے مزید کہا تمام انبیاء مشکلات اور موانع کی وجہ سے اپنے اہداف کو بطور کامل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا امام خمینی(رہ) فرمایا کرتے تھے کہ امام زمانہ(عج) کی غیبت کے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ امام زمانہ(عج) کے توسط سے تمام انبیاء کے اہداف کے حصول کیلئے راہ ہموار ہو۔

حجت الاسلام رحیمیان نے انقلاب اسلامی ایران اور انقلاب حضرت امام مہدی(عج) کے درمیان شباہت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہمارے انقلاب کے اہداف وہی ہیں جو امام زمانہ(عج) کے انقلاب کے ہیں۔

462296

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں