خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Saturday, June 6, 2015 خبر کوڈ : 58411
آیت اللہ مظاہری:
امام عصر(عج) کے ظہور کا انتظار افضل ترین عبادت ہے
سماجی: ایران کے صوبہ اصفہان کے دینی مدارس کے سرپرست اعلی نے کہا امام عصر(عج) کے ظہور کا انتظار افضل ترین عبادت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حسین مظاہری نے کہا امام زمانہ(عج) کے ظہور کا انتظار سب سے افضل عبادت ہے۔

انہوں نے کہا انتظار کا معنی یہ ہے کہ انسان گناہ نہ کرے کیونکہ گناہ گار شخص اپنے آپ کو امام زمانہ(عج) کا منتظر نہیں کہلا سکتا ہے۔

انہوں نے آیت کریمہ "یعبدوننی لایشرکون بی شیئا" کی تفسیر کرتے ہوئے کہا اس آیت کا معنی یہ ہے کہ تمام افراد تقوا اختیار کریں اور آمادہ رہیں۔

انہوں نے کہا انتظار فرج (کہ جس کا ثواب بہت زیادہ ہے) کا معنی یہ ہے کہ حضرت مہدی(عج) کے ظہور کا منتظر اس شخص کی طرح ہیں جو پیغمبر اکرم(ص) کے سامنے شہید ہو اور اپنے خون میں لت پت ہو۔

آیت اللہ مظاہری نے مزید کہا امام عصر(عج) کے ظہور کا انتظار ہر عبادت سے افضل ہے۔

انہوں نے کہا امام زمانہ(عج) کے ظہور کے ساتھ دنیا میں عدالت قائم ہوگی اور ظلم و ستم کا خاتمہ ہوگا۔

یاد رہے کہ 15 شعبان کو شیعیان اہل بیت(ع) دنیا بھر میں امام زمانہ(عج) کی میلاد کی مناسبت سے جشن کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

463240

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں