خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Tuesday, June 30, 2015 خبر کوڈ : 58808

تہذیب نفس اورجوانوں میں اخلاقی اقدارکی ترویج میں مسجد کا کردار
خبررساں ایجنسی شبستان: مسجد،تعلیم وتربیت اورتزکیہ نفس کا مقام ہے اوریہ تہذیب نفس اور جوانوں میں اخلاقی اورتربیتی اقدارکی ایجاد میں اہم کردارادا کرتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مسجد،روحانیت اورمحبت واخلاص کا ابلتا ہوا چشمہ ہے، مسجد پروردگارعالم کی عبادت  کےلیے مومنین کا ٹھکانہ ہے اورروحانیت اورمعنویت کا مقام ہے۔

محمد علی موظف رستمی نے" نوجوانوں اورجوانوں کومساجد اورنمازجماعت میں جلب کرنے کے طریقوں" نامی کتاب میں اس مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نمازدین کا ستون اوربہترین عارفانہ عبادت ہے کہ جواخلاقی فضائل کے فروغ اوربرائیوں کے خاتمے میں بہت زیادہ تاثیر رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو خلق کیا تاکہ وہ اپنے اختیاراورآزادی کے ساتھ عبادت کا راستہ انتخاب کرے نہ یہ کہ فرشتوں کی طرح وہ عبادت پرمجبورہو کہ بندگی کا ایک حائز اہمیت نکتہ ہے۔

جوان،جوش وجذبے کا مرکز اورایک ملت کے مستقبل کا سرمایہ ہیں لہذا دینی، ثقافتی،سماجی اورمعاشی پالیسیوں اورمنصوبوں میں ان پرخصوصی توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

اولیائےالہی اوردینی پیشواوں کی سیرت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مختلف قسم کے پروگراموں کے ذریعے بشرکی ہدایت اوردینی مفاہیم کی تعلیم کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ دینی ثقافت میں مسجد کی بہت زیادہ اہمیت ہے اوردینی راہنماوں نے بھی اس موضوع کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔ بنابریں مسجد کی تبلیغ کے بہت زیادہ نتائج اوراثرات ہیں، مسجد یعنی نماز،یعنی لوگوں کے ہمراہ ہونا،یعنی دشمن کے ساتھ جنگ میں شرکت کا مورچہ،یعنی مسلمانوں کے امورمیں دلچسپی۔ ۔ ۔

469119

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں