خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Sunday, July 26, 2015 خبر کوڈ : 59093

ہم امام زمانہ(عج) کو کیوں نہیں دیکھ سکتے؟
سماجی: گناہوں سے آلودہ آنکھیں امام زمانہ(عج) کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتی ہیں دعا اور توسل کا اثر تب ہوتا ہے کہ جب دعا اور توسل کیلئے کوئی چیز مانع نہ ہو پس اگر کوئی امام زمانہ(عج) کی زیارت کرنا چاہتا ہے تو وہ شخص اس کا اہل ہونا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آئمہ طاہرین کی متعدد روایات سے استدلال کیا جاسکتا ہے کہ عقلی اور نقلی دلائل کی روشنی میں عصر حاضر میں بھی امام زمانہ(عج) کی زیارت کی جاسکتی ہے۔ لیکن اس کیلئے کچھ شرائط ہیں۔

ایران کے نامور عالم دین حجت الاسلام رضا محمدی اس سوال کہ ہم امام زمانہ(عج) کو کیوں نہیں دیکھ سکتے؟ کا جواب دیتے ہیں:

ہم غیبت کے زمانے میں زندگی بسر کررہے ہیں اور غیبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم امام(عج) کو نہ دیکھیں۔ اگر تمام اچھے اور برے انسان امام زمانہ(عج) کو دیکھ سکیں تو یہ غیبت نہ ہوگی۔ اگر ایک فیصد لوگ بھی امام زمانہ(عج) کو دیکھ سکیں تو یہ غیبت نہیں ہے۔ طبیعتاً غیبت کا تقاضا یہ ہے کہ امام(عج) کو نہ دیکھا جاسکے کہ امام(عج) کو نہ دیکھا جاسکے البتہ اگر کوئی شخص استثناءً امام کی زیارت کرنا چاہتا ہے تو اسے کچھ کام کرنے چاہئیں مثلا وہ چالیس راتیں مسجد سہلہ میں جائے نماز پڑھے اور دیگر اعمال انجام دے۔ لیکن اس کیلئے بھی شرط یہ ہے کہ ان اعمال کو گناہوں کی وجہ سے برباد نہ کردے۔ گناہوں سے آلودہ آنکھ امام زمانہ(عج) کو دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ دعا اور توسل بھی تب فائدہ دیتے ہیں کہ ان کیلئے کوئی مانع نہ ہو۔ پس امام زمانہ(عج) کی زیارت کیلئے شرط یہ ہے کہ شخص اس کی اہلیت رکھتا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی انجام دے۔

474749

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں