خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Saturday, August 22, 2015 خبر کوڈ : 59372

شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی مخالفت پر بان کی مون کا اظہار تشویش
بین الاقوامی: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی مخالفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محارب گروہوں سے درخواست کی ہے کہ علاقے میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے پیش نظر ایک دوسرے پر حملوں سے اجنتاب کریں۔

خبررساں ایجسی شبستان نے روزنامہ اکنامک ٹائمز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیانئے میں اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش میں مبتلا ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ شام اور اسرائیل ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جس سے علاقے کے امن و امان میں خلل آتا ہو۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گذشتہ جمعہ کو شام کے صوبہ القینطرہ میں ایک شخص گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پانچ شامی شہری جاں بحق ہوئے تھے جبکہ جمعرات کو آدھی رات کے بعد بھی اسرائیلی طیاروں نے قینطرہ میں شامی افواج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

480768

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں