خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Tuesday, September 8, 2015 خبر کوڈ : 59614

مکہ میں اہل سنت کی افتاء کونسل کی سرگرمیوں کا آغاز
خبررساں ایجنسی شبستان: قائد انقلاب اسلامی کے امورحج دفترمیں اہل سنت کے امورکے ثقافتی انچارج نے کہا ہے کہ اہل سنت کی سربراہی میں افتاء کونسل نے مکہ مکرمہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق قائد انقلاب اسلامی کے امور حج دفترکے اہل سنت کے امورکے ثقافتی انچارج حجۃ الاسلام ہادی اکبری نےکہا ہے کہ اہل سنت کی افتاء کونسل کے دو اراکین آخوند امانی زادہ اورشیخ عبدالرحیم خطیبی کے اس سال حج میں آنے سے مکہ مکرمہ میں عملی طورپراس کونسل کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اہل سنت کی افتاء کونسل ہرسال حنفی اورشافعی مذاہب کے علماء کی شرکت سے قافلے والوںکے فقہی سوالات کے جوابات کی غرض سے قائد انقلاب اسلامی کے امورحج دفتر میں تعینات ہوتی ہے۔

اکبری نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ اس سال امانی زادہ اورخطیبی کےعلاوہ مولوی اسحاق مدنی اورمولانا محمود ابن الخیاط بھی اس افتاء کونسل میں موجود ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی کے امورحج دفتر کی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سے مدینہ منورہ میں اس کونسل نے اپنی سرگرمیوں کا آغازکررکھا ہے اورمولوی اسحاق مدنی اس کونسل کے سربراہ ہیں۔

484652

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں