خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Thursday, September 10, 2015 خبر کوڈ : 59642

دحوالارض تہذیب نفس کا سنہری موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےشہرقصرشیرین کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ دحوالارض ان چہاردنوں میں سے ایک ہے کہ جس دن روزہ رکھنے کا بہت زیادہ ثواب ہے اورروایات کی بنا پرامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اس دن قیام کریں گے۔

ایران کےشہرقصرشیرین کےامام جمعہ حجۃ الاسلام علی ملکی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ۲۵ذیعقدہ کو دحوالارض کا نام دیا گیا ہے کہ جس کے دن اوررات کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس دن اللہ تعالیٰ کی رحمت پوری دنیا کوشامل ہوجاتی ہے لہذا مومنین کواس دن کی برکات سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام ملکی نے دحوالارض کے بارے میں امام علی علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمان سے زمین پرجو پہلی رحمت نازل ہوئی تھی وہ ۲۵ذیعقدہ کو نازل ہوئی تھی؛بنابریں اگرکوئی اس دن کو روزہ رکھے اوررات کوعبادت میں گزارے تواسے ایک سوسال کی عبادت کا ثواب ملے گا۔

قصرشیرین کے امام جمعہ نےمزید کہا ہےکہ دحو کا لغوی معنیٰ پھیلایا جانا ہے اورروایات اس مطلب سے حکایت کرتی ہیں کہ ابتداء میں پوری زمین پرپانی ہی پانی تھا توسب سے پہلے زمین کا جوحصہ باہرنکلا تھا وہ کعبہ کا مقام تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دحوالارض،استغفارکرنے،اللہ تعالیٰ کی مستحکم رسی سے تمسک کرنے اور تہذیب نفس کا سنہری موقع ہے۔

485268

   

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں