خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Wednesday, September 16, 2015 خبر کوڈ : 59741
آیت اللہ نوری ہمدانی:
سانحہ مکہ مکرمہ ؛ حجاج کرام کی حفاظت کیلئے خادم الحرمین کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور مرجع تقلید نے مکہ میں رونما ہونے والے دلخراش واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خادم الحرمین کی منیجمنٹ انتہائی کمزور ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے 16 ستمبر 2015 کو جامعہ المصطفی العالمیہ کے جدید تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلامی فقہ اور فقاہت کے دقیق ادراک کے بعد اس کی ترویج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا دینی مباحث حاصل کرکے ان کی ترویج کرنی چاہئے اور دشمن کو اس سلسلے میں سوء استفادہ کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ عقائد، عبادات، اخلاقیات، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی مسائل سے آگاہی حاصل کرکے دوسروں کو بھی آگاہ کرے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا اور کہا اگر دو مسلمان ملک ایک دوسرے سے جنگ کریں تو دیگر مسلمان ممالک کو مظلوم کی حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے سانحہ مکہ مکرمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا قرآنی آیات کے مطابق اسلامی حکومت کو بہت زیادہ طاقتور ہونا چاہئے تاکہ وہ دنیا پر اثر انداز ہوسکے۔

انہوں نے کہا سانحہ مکہ مکرمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خادم الحرمین کی منیجمنٹ انتہائی کمزور ہے۔

486675

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں