سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Saturday, September 19, 2015 |
|
خبر کوڈ : |
59793 |
خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ روس کے صدارتی محل کے ترجمان ڈیمٹری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر شام ہم سے بری افواج کا تقاضا کرے تو ہم اپنی بری افواج بھی شام بھیجنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے حکومت شام کی فوجی امداد کی ہے۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ وہ شام کی فوجی امداد جاری رکھے گا۔
ادھر روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی گذشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ حکومت شام کا سقوط روس کے امن و امان کیلئے چیلنج بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہم مملکت شام کی حمایت کررہے ہیں، نہ حکومت بشار اسد کی۔
انہوں نے کہا اگر شام میں بھی لیبیا جیسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے تو یہ علاقے کے امن و امن کیلئے خطرناک ہے۔
یاد رہے کہ 2011ء سے شروع ہونے والی شام میں خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار شامی شہری جاں بحق اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اس جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد بھی بہت زیادہ ہیں۔
487197