خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Saturday, September 19, 2015 خبر کوڈ : 59794

امام محمد باقر(ع) نے پیغمبر اکرم(ص) کے علم بیکراں کی ترویج کی
سماجی: ایران کے صوبہ مرکزی کے ثقافتی مراکز کے مدیر نے کہا امام محمد باقر(ع) نے پیغمبر اکرم(ص) کے علم بیکراں کی ترویج کی اس کے بعد "باقر العلوم" آپ کا لقب پڑا۔

حجت الاسلام مصطفی ذوالفقاری نے شہر اراک میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سے امام محمد باقر(ع) کی شہادت کی منابست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس طرح امام محمد باقر(ع) کا علم بلند تھا اسی طرح خداوند متعال کے سامنے آپ کی اطاعت اور بندگی بھی بہت زیادہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا امام محمد باقر(ع) نے لوگوں کو حقیقی اسلام کی دعوت دے کر بنی امیہ کی حکومت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا اور آخر کار بنی امیہ کی ظالم حکومت کا خاتمہ ہوا۔

حجت الاسلام ذوالفقاری نے کہا امام محمد باقر علیہ السلام کی علمی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں لیکن امام(ع) کی سیاسی شخصیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ جبکہ امام(ع) کی علمی سرگرمیوں کا مقصد بنوامیہ کے خلاف سیاسی تحریک کو شروع کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا آئمہ طاہرین علیھم السلام میں سے ہر ایک نے اپنے زمانے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا۔ اور امام باقر(ع) نے اپنے زمانے میں مکتب تشیع کی فکری بنیاد رکھی۔

یاد رہے کہ شیعیان اہل بیت(ع) ہر سال آٹھ ذی الحجہ کو اپنے پانچویں امام محمد باقر(ع) کا یوم شہادت مناتے ہیں۔

487147

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں