خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Friday, September 25, 2015 خبر کوڈ : 59892

آیت اللہ موسوی جزائری کا سرزمین منا کے دردناک واقعہ پرتعزیتی پیغام
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےصوبہ خوزستان کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ موسوی جزائری نے اپنےایک پیغام میں سرزمین منا کے دردناک واقعہ اوراس کے نتیجےمیں بہت سے مسلمانوں اورایرانیوں کی شہادت پرتعزیت پیش کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اہواز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خوزستان کے نمائندہ  ولی فقیہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری اورامام جمعہ اہوازے اپنے ایک پیغام میں سرزمین منا کے المناک واقعہ میں بہت زیادہ مسلمانوں اورایرانیوں کی شہادت پرتعزیت پیش کی ہے۔ اس پیغام کا متن یہ ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله وانا اليه راجعون

سرزمین منا پررونما ہونے دردناک واقعہ کی خبرنے ہم سب کو غمگین اورپریشان کردیا ہے کہ جس میں خانہ کعبہ کے بہت سے حاجی شہید اورزخمی ہوگئے ہیں، بے شک سعودی حکومت کی نا اہلی اورغلط مینجمنٹ اس عظیم سانحہ اورمصیبت کا سبب بنی ہے۔

ہم سعودیوں کی اس غلط مینجمنٹ کی مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین بالخصوص اپنے ہم وطنوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرتےہیں کہ وہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں پراپنی رحمت نازل فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا عطا فرمائے۔ جیسا کہ  قائد انقلاب اسلامی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اسی طرح ہم بھی صوبہ خوزستان کے لوگوں سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ اسی مناسبت سےمجالس عزاءکا انعقاد کریں۔

 

                                                             سید محمدعلی موسوی جزایری

488583

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں