خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Sunday, September 27, 2015 خبر کوڈ : 59916

واقعہ منیٰ آل سعود کی نااہلی کا ثبوت ہے
سیاسی: تہران کے گورنرنے کہا منیٰ کا دلخراش واقعہ آل سعود کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تہران کے گورنر سید حسین ہاشمی نے آج 27 ستمبر کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سانحہ منیٰ سعودی حکام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا آل سعود مہمانان خانہ خدا کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا آل سعود نے رپورٹ دی ہے کہ صرف 750 افراد جاں بحق ہوئے ہیں حالانکہ ایران، پاکستان اور نائجیریا کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

سید حسین ہاشمی نے قائد انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا سعودی حکام کو اس سانحہ کے متعلق ملت اسلامیہ سے معافی مانگنی چاہئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز حج کے ابتدائی ایام میں بیت اللہ الحرام میں کرین گرنے سے اور عید قربان کے دن منیٰ میں بھگدڑ کے باعث ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی زیادہ تر تعداد ایرانیوں کی بتائی جاتی ہے۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ابھی تک حجاج لاپتہ ہیں۔

489263

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں