خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۱ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ٢٤ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 23, 2019

وقت :   Wednesday, September 30, 2015 خبر کوڈ : 59974
آیت اللہ جعفر سبحانی:
سانحہ منیٰ فراموش ہونے والا نہیں ہے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا سانحہ منیٰ کے زخم مندمل ہونے والے اور یہ دردناک واقعہ فراموش ہونے والا نہیں ہے۔

خبررساں ایجسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے مسجداعظم قم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں سانحہ منیٰ اور اس میں ہزاروں حاجیوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ کبھی فراموش ہونے والا نہیں ہے کیونکہ اس دردناک حادثے کے زخم امت اسلامی کے پیکر پر لگے ہیں اور اس واقعہ نے دنیائے اسلام کو غم زدہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا اگر آل سعود کئی سالوں تک اس واقعہ پر معذرت کرتے رہیں یا انہیں اس واقعہ کی سزا دی جائے تو پھر بھی اس واقعہ کی وجہ سے امت اسلامی پر لگنے والے زخم مندمل نہیں ہوں گے۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا افسوسناک امر یہ ہے کہ اس حادثے کا شکار ہونے والے بہت سارے افراد کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا اس واقعہ کا سبب بننے والے افراد سے خدا انتقام لے گا۔

انہوں نے کہا خدا کا گھر جو تمام مسلمانوں کیلئے امن کی جگہ ہے مسلمانوں کی عید قربان کے دن حاجیوں کی قتل گاہ میں تبدیل ہوگیا اور خداوند عالم یقیناً اس کا انتقام لے گا۔

489978

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں