خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Saturday, October 3, 2015 خبر کوڈ : 60007
سید خدایار فتاحیان:
سعودی عرب خانہ کعبہ کے انتظامات سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتا
سیاسی: ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد میں سیاسی مبصر سید خدایار فتاحیان نے کہا سعودی عرب خانہ خدا کے انتظامات سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتا آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کو چاہئے کہ وہ خانہ کعبہ کے انتظامات خود سنبھالے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق سید خدایار فتاحیان نے 3 اکتوبر 2015ء کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ منیٰ سعودی عرب حکومت کی غفلت کی وجہ سے ہمارے پانچ سو شہری شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا آل سعود زائرین اور حجاج کرام کو سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اس سانحہ میں اب تک 14 ہزار سے زائد مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا امام جعفر صادق(ع) اور امام محمد باقر(ع) نے فرمایا ہے کہ فریضہ حج  کبھی بھی متوقف نہیں ہونا چاہئے اور اگر فریضہ حج کو ادا نہ کیا جائے تو یہ فریضہ غفلت کا شکار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا اس قسم کے حادثات کی وجہ سے فریضہ حج کی ادائیگی سے مسلمانوں کو محروم نہیں رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب حکومت اس سانحہ کی ذمہ دار ہے اور اسے اس کا جواب دہ ہونا چاہئے۔

اس سیاسی مبصر نے کہا خانہ خدا تمام مسلمانوں سے متعلق ہے اس لئے اسلامی کانفرنس کو چاہئے کہ خانہ کعبہ کے انتظامات لے لے۔

490730

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں