خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Thursday, October 8, 2015 خبر کوڈ : 60092
منبر سے صحیح استفادہ کی ضرورت:
مبلغین کو نوجوان نسل کی تربیت کو مدنظر رکھنا چاہئے
سماجی: ایران میں شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے علماء کرام کو نوجوان نسل کی تربیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا نوجوان نسل میں دینی اور الہی معارف حاصل کرنے کی قوت زیادہ ہوتی ہے ہمیں یہ بھی جاننا چاہئے کہ دشمن نے صراط مستقیم سے منحرف کرنے کیلئے ان پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران میں شیعہ مرجع تقلید اور نامور عالم دین آیت اللہ شیخ جعفر سبحانی نے آج 8 اکتوبر کو ماہ محرم کی آمد کے سلسلے میں ایران کے مذہبی شہر قم میں علماء کرام اور مبلغین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا علماء کرام اور مبلغین کیلئے تبلیغ ایک مہم ترین موضوع ہے جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا انبیاء الہی نے بھی تبلیغ کے ذریعے ہی لوگوں تک الہی اور دینی احکام پہنچائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پیغمبر اکرم(ص) بھی ہمیشہ اپنی زندگی میں دین کی تبلیغ ہی کرتے رہے اور ان کی طرف سے پہلا مبلغ مدینہ بھیجا گیا تاکہ لوگوں کی ہدایت کرسکے۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا علماء کرام اور مبلغین کو نوجوان نسل کی تربیت میں توجہ دینی چاہئے کیونکہ نوجوان نسل دینی اور الہی تعلیمات جلدی حاصل کرسکتے ہیں اور ہمیں یہ بھی جاننا چاہئے کہ دشمن کی توجہ بھی نوجوان نسل کی طرف ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا دشمن ہماری نوجوان نسل کو دینی راہ سے منحرف کرنے کی کوشش میں ہے لہذا مبلغین دشمن کی چالوں اور سازشوں کے متعلق لوگوں کو ضرور آگاہ کریں۔

 

492250

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں