خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Sunday, October 18, 2015 خبر کوڈ : 60223

آیت اللہ بروجردی(رہ) کی نظرمیں خطیب کا مقام
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام والمسلمین تاج لنگرودی نے کہا ہے کہ شیعوں کے لیے فخرکی بات یہ ہے کہ وہ مجالس عزا میں آیات،روایات اوراحکام بیان کرنے کے ساتھ ساتھ چودہ معصومین علیہم السلام بالخصوص حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مصائب بھی بیان کرتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی تاج لنگرودی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران کہا ہےکہ خطیب اورمجالس عزاءکی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ میں نے مشورہ ،استخارے اورعلماء سے اجازت لے کرمجالس پڑھنا شروع کی تھیں۔ آیت اللہ بروجردی نے فرمایا: خطباء اورمقررین کا مقام اگرہم سے بالاترنہ ہوتوکم ترنہیں ہے۔ کیونکہ ہم اپنے درس خارج میں اہل بیت علیہم السلام اورطلباء کے درمیان واسطہ ہوتے ہیں جبکہ خطباء اورمقررین خدا اوراس کی مخلوق کے درمیان واسطہ ہوتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ مقررین اورخطباء کو مجلس پڑھنے سے پہلےاوربعد میں مطالعہ کرنا چاہیےکیونکہ مخاطبین کوجلب کرنے اوران پراثرات مترتب کرنے میں مطالعےکا بہت اہم کردارہے۔

حجۃ الاسلام تاج لنگرودی نےکہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،امیرالمومنین علیہ السلام اورتمام ائمہ علیہم السلام منبرپرجاکرلوگوں کو وعظ ونصیحت کیا کرتے تھے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ خطیب اورمقررکو اپنی مجالس میں دینی احکام کو بھی بیان کرنا چاہے اور اس کے بعد اپنے موضوع سے مربوط آیات اورروایات سے استفادہ کرنا چاہیے اوران کا تجزیہ وتحلیل کرنا چاہیے اورآخرمیں امام حسین علیہ السلام،ان کی اہل بیت علیہم السلام اوران کے اصحاب کے مصائب بیان کرنے چاہییں۔

494185

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں