خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۵ تیر ۱۳۹۸

الأربعاء ٢٣ شوّال ١٤٤٠

Wednesday, June 26, 2019

وقت :   Saturday, October 31, 2015 خبر کوڈ : 60353

گناہ نہ کرنے کا ارادہ کرنے والے شخص کے لیے امام حسین(ع) کی پانچ نصیحتیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایک شخص نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں آکرعرض کیا:میں گناہ انجام نہیں دینا چاہتا لیکن ایسا نہیں کرسکتا۔ لہذا آپ کوئی نصیحت فرمائیں کہ جوگناہ کے سرزد ہونے میں رکاوٹ بنے۔ امام علیہ السلام نے فرمایا: پانچ کام کرو اورپھرجو چاہو گناہ کرو۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق ایک شخص نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں آکرعرض کیا: میں گناہ انجام نہیں دینا چاہتا لیکن ایسا نہیں کرسکتا۔ لہذا آپ کوئی نصیحت فرمائیں کہ جوگناہ کے سرزد ہونے میں رکاوٹ بنے۔ امام علیہ السلام نے فرمایا: پانچ کام کرو اورپھرجو چاہو گناہ کرو۔ وگرنہ گناہ سے ہاتھ کھینچ لو۔ پہلا کام یہ ہےکہ اللہ کا رزق کھانا چھوڑدو اورپھرجوچاہو گناہ کرو۔ دوسرا یہ کہ اللہ کی ولایت سے نکل جاو اورپھرجوچاہو گناہ کرو۔ تیسرا یہ کہ ایسا مکان تلاش کرو کہ جہاں پراللہ تمہیں نہ دیکھے توپھرجوچاہو گناہ کرو۔ چوتھا یہ کہ جب ملک الموت تمہاری روح قبض کرنے آئےتواگرتم اس سے نجات پیدا کرنےکی طاقت رکھتے ہوتوپھرجو چاہو گناہ کرو۔ پانچواں کام یہ ہےکہ جب جہنم کا فرشتہ تمہیں جہنم کی آگ میں پھینکنا چاہے تو تم اس میں داخل نہ ہونا توپھر جوچاہو گناہ کرو۔

امام حسین علیہ السلام نےکربلا کے سفرمیں فقط اللہ تعالیٰ پرتوکل کیا ہے اورآپ نے ہمیشہ اس میں توحیدی مطلب کی وضاحت فرمائی ہے۔ آپ نے عاشورکے دن اپنے ایک خطبے میں فرمایا: خداوندا تو ہمارا پروردگارہے،ہم تجھ پرتوکل کرتے ہیں اورہماری بازگشت بھی تیری طرف ہے۔

آپ نے اپنی اہل بیت علیہم السلام سے آخری الوداع کرتے ہوئے فرمایا: آپ جان لیں کہ اللہ آپ کا حامی اورمحافظ ہے اورعنقریب تمہیں دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھے گا اورتمہاری عاقبت بخیرہوگی۔

سید الشہداء علیہ السلام نے اپنی شہادت کے آخری لمحے میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرتے ہوئے کہا :اے عظیم اوربلند مرتبہ خدا اورقدرت اورجبروت کے مالک۔ ۔ ۔ میں کمزوراورضعیف ہوں اورتجھ سےمدد مانگتا ہوں اورتجھ پرتوکل کرتا ہوں اوریہی میرے لیے کافی ہے۔ ۔ ۔

497351          

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں