خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Wednesday, November 11, 2015 خبر کوڈ : 60487
حجۃ الاسلام سلیمانی:
کوئی بھی ثقافتی سنٹرمسجد کی جگہ نہیں لے سکتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کےمساجد سنٹرزکی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری نے مسجد کے بے مثال کردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی چیز مسجد کے مشابہ نہیں ہے اورکوئی ثقافتی سنٹر مسجد کی جگہ نہیں لے سکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق ۱۰نومبربروز منگل کو نورنامی ثقافتی وآرٹ کمپلیکس میں"مساجد سنٹرز کی ولایت کی دوبارہ بیعت" کےعنوان سے ایک سیمینارمنعقد ہوا ہے جس میں ایران کے مساجد سنٹرزکی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری اوراسلامی ثقافت وگائیڈنس کے مشیرحجۃ الاسلام حمید رضا سلیمانی نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے اس سیمینارسےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی نے مساجد سنٹرز کی تعریف کرتے ہوئے ائمہ جماعات کو ان مراکز کے وسائل سے بھرپوراستفادہ کرنے کی دعوت دی تھی کیونکہ یہ مقام جوانوں کو جلب کرنے کا مقام ہے۔

حجۃ الاسلام سلیمانی نےاس سیمینارکےاہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سیمینار کا ایک مقصد اس میثاق نامہ اورعہدوپیمان نامہ کی رونمائی کرنا ہے لہذا میں ائمہ جماعات سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ باقاعدہ طورپراس میثاق نامے کی پیروی کریں۔

انہوں نےاس سیمینار کے دوسرے ہدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس نشست کا ایک اہم مقصد شرکاء سے ملاقات ہے کیونکہ امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اپنے دینی بھائی سے ملاقات سلامتی اورعقل کی ترقی کا باعث بنتی ہے اگرچہ وہ ملاقات بہت کم وقت میں ہی کیوں نہ ہو۔ بنابریں سماجی امور میں عقل اورتعقل کے مقام پرپہنچنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے سے ملاقات کرنی چاہیے کیونکہ انہیں ملاقاتوں کے ذریعے ہی آپس میں ہماہنگی اوراتحادووحدت قائم ہوتی ہے۔

انہوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازجمعہ،اس نظام کے اقتدارکی ایک علامت ہے۔ لہذا مصلیٰ کے سنٹرز کو مسجد کے بچوں کو بتانا چاہیے کہ وہ نماز جمعہ میں شرکت کیا کریں۔ ایران میں اس وقت نماز جمعہ کی ادائیگی کےلیے۸۰۰مصلی موجود ہیں کہ جن میں سے فقط۴۴۶مصلی میں ثقافتی سنٹرزموجود ہیں۔

حجۃ الاسلام سلیمانی نےاس سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ آپ کو اپنے کام کی اہمیت کا پتہ ہونا چاہیے،مساجد کا کرداربے مثال ہے اورکوئی بھی ثقافتی سنٹر اس کی جنگہ نہیں لےسکتا ہے۔ بنابریں آپ ایک اہم مورچے میں واقع ہیں۔

500155                    

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں