خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Wednesday, November 11, 2015 خبر کوڈ : 60488

کویت میں اسلامی سرمایہ کاری کے موضوع پربین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: کویت میں اسلامی سرمایہ کاری کے موضوع پربین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس میں چالیس ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے اسلامی بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "صباح الاحمد الجابرالصباح" کی نگرانی میں کویت میں اسلامی سرمایہ کاری کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس میں چالیس ممالک کے معاشی اورفنانشل امورکے وزیر، مرکزی بینکوں کے عہدیدار،ماہرین اوردانشورشرکت کررہے ہیں۔

اس بین الاقوامی سیمینارکےانعقاد کا مقصد اسلامی سرمایہ کاری کے شعبے میں ترقی کے عمل کے تسلسل کے لیے نقطہ نظراوراس سلسلےمیں بین الاقوامی سطح پرمسلسل سرگرمیوں کے دائرہ کارکو تحریر کرنا ہے۔

اس سیمینار میں معاشی، سرمایہ کاری اورفنانشل امورکے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے تین نشستیں منعقد ہورہی ہیں کہ جن میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارد اورکویت کے مرکزی بینک کے سربراہ"محمد الہاشل" شرکت کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہےکہ اس سیمینار میں اسلامی بینکاری کے مستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا جائےگا کیونکہ دنیا کے موجودہ مالی بحران کی وجہ سے اس سلسلے میں بہت زیادہ تشویش پائی  جارہی ہے،اسی بنا پربہت سے ممالک نے اسلامی بینکاری کووسعت دینے اوراپنے مقام کو مستحکم کرنے کرنےکی کوشش کی ہے۔

500206

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں