خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۵ مهر ۱۳۹۸

الخميس ١٨ صفر ١٤٤١

Thursday, October 17, 2019

وقت :   Wednesday, December 9, 2015 خبر کوڈ : 60823

پیغمبراکرم﴿ص﴾ کی نظرمیں تکفیر
خبررساں ایجنسی شبستان: اہل سنت اورشیعہ روایات کی بنا پرپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کی تکفیرکرنے سےمنع فرمایا ہےاوربعض روایات میں آیا ہے کہ من کفرمسلما فلیس بالمسلم،جوبھی کسی مسلمان کی تکفیر کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔

 حوزہ کے استاد اورمولف حجة الاسلام والمسلمین محمد جعفرمروجی طبسی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران تکفیرکےساتھ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برتاو کے بارے میں کہا ہےکہ تکفیری سوچ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جوانتہائی پلید اورقبیح ہے اوریہ اسلام،قرآن اورپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عالمی نبوت کے ساتھ سازگارنہیں ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم سورہ مبارکہ انبیاء کی آیت نمر١۰۷ میں فرماتا ہے:«وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ»؛ ہم نے تمہیں دنیا والوں کےلیے رحمت بنا کربھیجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ رحمة اللعالمین کبھی بھی تکفیرکے ساتھ ایک جگہ پرجمع نہیں ہوسکتا ہے بالفاظ دیگرتکفیری تفکر پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رحمت اللعالمین ہونے کے ساتھ سازگارنہیں ہے۔ جیسا کہ فتح مکہ کے وقت پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ الیوم،یوم الرحمہ،یعنی آج کا دن رحمت کا دن ہے جب کہ اس کے مقابلے میں ابوسفیان کہتا تھا کہ الیوم یوم الملحمة،یعنی آج کا دن ،انتقام کا دن ہے۔

حجة الاسلام مروجی طبسی نے کہا ہےکہ بے شک تکفیرکا راستہ،اسلام کے راستے سے جدا ہے اوریہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے ساتھ تضاد رکھتا ہے کیونکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے کافروں کو وعظ ونصیحت کیا کرتے تھے لیکن جب کافراسلام کےساتھ جنگ کے لیے آمادہ ہوجاتے تواس وقت آںحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دین اوراسلام کی حفاظت کے لیے ان کے ساتھ جنگ کیا کرتے تھے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ سرکاٹنے کی قبیح سنت کی بازگشت بنوامیہ کی طرف ہوتی ہےاگرچہ اس سے پہلے بھی یہ قبیح کام کیا جاتا تھا لیکن وہ اس قدروسعت نہیں رکھتا تھا۔ بنی امیہ نے واقعہ کربلا میں سرکاٹنے کی رسم ڈالی تھی اورانہوں نے ایسے سروں کو بدنوں سے جدا کیا کہ جونمازتہجد پڑھتے تھے اورامام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہوکرجنگ کررہے تھے لیکن سرکاٹنے اورتکفیر کرنے کا اسلام کی روح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

506443

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں