خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Monday, December 28, 2015 خبر کوڈ : 61096
آیت اللہ جعفر سبحانی:
پیغمبر اسلام(ص) کی میلاد پر جشن منعقد کرنے کو بدعت کہنا مضحکہ خیز ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا وہابی پیغمبر اسلام(ص) کی میلاد کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کو بدعت قرار دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام نے یہ کام نہیں کیا ہے انہوں نے کہا وہابیوں کا میلاد پیغمبر(ص) پر جشن کے انعقاد کو بدعت کہنا مضحکہ خیز ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے 28 دسمبر 2015 کو مسجد اعظم قم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں پیغمبر اسلام(ص) کی میلاد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام شیعہ اور اہل سنت مسلمان پیغمبر اسلام(ص) کی میلاد کے موقع پر جشن کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اہل سنت 12 ربیع الاول کو اور شیعہ 17 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام(ص) کی میلاد کی مناسبت سے جشن کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا وہابی عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر جشن کی تقریبات کے انعقاد کو بدعت قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صحابہ کرام نے پیغمبر اسلام(ص) کے موقع پر جشن کی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدعت وہاں ہوتی ہے جہاں قرآن و سنت میں اس پر دلیل نہ ہو جبکہ خداوند متعال کا ارشاد ہے کہ "الم نشرح لک صدرک ووضعنا عنک وزرک الذی انقض ظھرک و رفعنا لک ذکرک" اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا جس چیز کو بزرگ قرار دے وہ محبوب خدا ہے۔

511182

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں