خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Saturday, January 9, 2016 خبر کوڈ : 61330

رسول خدا﴿ص﴾ کی نظرمیں دنیا کی حقیقت
خبررساں ایجنسی شبستان:رسول اکرم حضرت محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ، سیرت،فطرت کیونکہ وحی،عقل اورنظم وضبط پراستوار ہےاسی لیے وہ دنیا کو بخوبی پہچانتے ہیں اوراس کی حقیقت کو بیان کرتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مفسر قرآن کریم اوردانشورآیت اللہ جوادی آملی نے اپنی کتاب﴿حیات حقیقی انسان در قرآن﴾ میں انسان کی حیات کے حقیقی اوراعتباری معیاروں کی وضاحت کی ہے۔

انہوں نے اپنی اس کتاب میں لکھا ہےکہ اس مادی زندگی کے دوران انسان کچھ حدتک بیدار ہے اورکچھ حدتک نیند میں ہے، لیکن اس کی بیداری کی مدت علم،ٹیکنالوجی،عمل صالح اوراچھے انجام جیسے عناصرپرمشتمل ہے جب کہ اس کی نیند کی مدت عمرکا ضیاع،جہالت،سستی وغیرہ پرمشتمل ہے۔ اسی بنا پربعض تعبیرات میں دنیا پسند لوگوں کو نیند میں پڑے ہوئے ہونے سے یاد کیا گیا ہے کہ جو موت کے وقت بیدارہوں گے۔الناس نیام فاذا ماتوا انتبھوا۔

رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت،سیرت،فطرت کیونکہ وحی،عقل اورنظم وضبط پراستوار ہےاسی لیے وہ دنیا کو بخوبی پہچانتے ہیں اوراس کی حقیقت کو بیان کرتے ہیں۔ یہاں پردنیا کے بارے میں آپ کے  کچھ فرامین کو نقل کرتے ہیں۔ ایک جگہ پرآپ نے فرمایا : "الدنیا دار من لا دار له و مال من لا مال له و لها یجمع من لا عقل له" جوشخص ثقافتی لحاظ سے فقیر ہے اورخالص عقل سےعاری ہے،ایسا شخص اس گھٹیا دنیا کے پیچھے جاتا ہے اوراسے اکٹھا  کرنےکی کوشش کرتا ہے۔

پھرفرمایا: "من زهد فی الدنیا علّمه الله بلا تعلّم و جعله بصیرا جو شخص اس دنیا کی طرف رغبت اختیارنہیں کرتا ہےاوردنیا کی چند روزہ زندگی کے لہوولعب میں نہیں پڑتا،ایسا صالح انسان،اللہ تعالیٰ کی شاگردی اختیارکرنےکی لیاقت پیدا کرلیتا ہے ،وہ علم الہی سے استفادہ کرتا ہےاوراللہ تعالیٰ اسے بصیرت عطا کرتا ہے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "ما مثلی و مثل الدنیا الا کراکب قال فی ظلّ شجره فی یوم حارّ ثم راح و ترکها ۔ کہ میری اوراس دنیا کی مثال مسافر اورسواری کی سی ہے کہ جس کی سواری سے کچھ لمحوں کے لیےاستفادہ کیا ہے اورپھرایک گرم دن میں ایک درخت کے سائے میں آرام کرتا ہے اورپھرتھوڑی سی استراحت کے بعد اس جگہ کو چھوڑ کردوبارہ اپنے سفرپرروانہ ہوگیا ہے۔

512467

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں