خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Saturday, January 16, 2016 خبر کوڈ : 61479

آل سعود دنیا میں امریکی اسلام کا نمونہ ہے
سیاسی: ایران کے شہر زاہدان کے امام جمعہ نے کہا آل سعود اس وقت دنیا میں امریکی اسلام کا مکمل نمونہ ہیں انہوں نے کہا انقلاب اسلامی ایران کبھی اس تفکر کا حامی نہیں رہا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ زاہدان آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن ہر قسم کی سازشوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا آج دنیائے اسلام میں دو تفکر پائے جاتے ہیں ایک تفکر انقلاب اسلامی ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام ہے جبکہ دوسرا تفکر آل سعود ہے اور ہر دو تفکر اسلام اور مسلمین کی خدمت کے دعویدار ہیں۔

زاہدان کے امام جمعہ نے کہا انقلاب اسلامی ایران مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا حامی ہے جبکہ آل سعود اسلامی ممالک میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران حرمین شریفین کا نظم و نسق سنبھالنے کیلئے عالم اسلام کے تمام ممالک پر مشتمل ایک کونسل بنانے کا حامی ہے جبکہ آل سعود کا اپنی نااہلی کے باوجود حرمین شریفین پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کا اصرار ہے۔

آیت اللہ سلیمانی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران گروہ داعش اور تکفیری گروہوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جبکہ سعودی عرب ان کی پشت پناہی کررہا ہے۔

515399

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں