خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Sunday, January 31, 2016 خبر کوڈ : 61776
آیت اللہ عباسعلی سلیمانی:
امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی کی تشکیل میں قرآنی آیات سے الہام لیا
سیاسی: ایران کے شہر زاہدان کے امام جمعہ نے کہا امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی کی تشکیل میں قرآنی آیات سے الہام لیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر زاہدان کے امام جمعہ آیت اللہ عباسعلی سلیمانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 37ویں سالگرہ کی مناسبت سے شہر زاہدان میں ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی گھٹاٹوپ اندھیروں کے درمیان نور کی کرن بن کر نمودار ہوا۔

انہوں نے مزید کہا امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی کو کامیاب بنانے میں قرآن کریم سے الہام لیا ہے۔

آیت اللہ سلیمانی نے کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے غیر ملکی ہمارے ملک پر حکمرانی کرتے تھے لیکن اب مغربی ممالک اقتصادی تعاون کیلئے ہمارے ملک کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سیاسی مشیر علی اصغر جمیشد نژاد نے بھی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا امام خمینی(رہ) نے شہنشاہیت کی بساط لپیٹ کر انقلاب اسلامی کامیاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے ایام انقلاب اسلامی کو سمجھنے کی بہترین فرصت ہیں۔

519327

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں