خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۱ تیر ۱۳۹۹

السبت ٢١ ذو القعدة ١٤٤١

Saturday, July 11, 2020

وقت :   Tuesday, February 2, 2016 خبر کوڈ : 61807

ایران کے عوام کو آج امام خمینی (رہ) کے اعلٰی اہداف و مقاصد پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی
خبررساں ایجنسی شبستان: پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم فروری 1979ء کی مبارک تاریخ کو حضرت امام خمینی(رہ) نے وطن واپس آکر ایرانی عوام کے نظریات اور اس روش و راستے میں جس پر ایرانی قوم کو آگے بڑھنا تھا، بنیادی تبدیلی پیدا کی.

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے اعلٰی اہداف و مقاصد پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام کو آج حضرت امام خمینی(رہ) کے اعلٰی اہداف پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اسلامی انقلاب کی قوت و عظمت کا اصل محور امت اسلامیہ کے اتحاد میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری 1979ء کی مبارک تاریخ کو حضرت امام خمینی(رہ) نے وطن واپس آکر ایرانی عوام کے نظریات اور اس روش و راستے میں جس پر ایرانی قوم کو آگے بڑھنا تھا، بنیادی تبدیلی پیدا کی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے انتہائی ذہانت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس روز کے اندر ہی اسلامی انقلاب کی راہ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کر دیا اور سرانجام 11 فروری 1979ء کو امریکہ اور ایران کے دشمنوں کے اقدامات کے مقابلے میں ایرانی عوام کے عزم و ارادے کا لوہا منوا لیا اور یوں اسلامی انقلاب پوری طرح کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ سینتیس سال قبل یکم فروری کو حضرت امام خمینی (رہ) جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے کے بعد فاتحانہ انداز میں ایران واپس تشریف لائے اور اسلامی انقلاب کو کامیاب بنایا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں